: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،27اپریل(ایجنسی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودے میں رشوت لینے کے الزامات سے ان کے اور ان کی پارٹی کو شامل کرنے کی کوششوں کو مکمل طور پر 'بے بنیاد' قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر ' گھسیٹے جانے ' کو لے کر وہ 'خوفزدہ 'نہیں ہیں. بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے آج راجیہ سبھا میں آگسٹا ڈیل معاملے میں سونیا گاندھی کے نام کا ذکر کیا، جس کے بعد
کانگریسی ممبران پارلیمنٹ نے ہنگامہ شروع کر دیا. اس معاملے میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے ایک طرح سے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ میرا نام لیں. ہمارے پاس چھپانے کے لئے کچھ نہیں ہے. میں ڈرتی نہیں ہوں، میں ڈری ہوئی نہیں ہوں. انہیں میرا نام لینے دیجئے. سونیا نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ دو سال سے اس حکومت نے کیا کیا. اب یہ لوگ الزام کیوں لگا رہے ہیں. میرے اوپر تمام الزامات بے بنیاد، بے بنیاد اور جھوٹے ہیں. اس معاملے میں حقیقت سامنے آئے گی.